9 اکتوبر 2020 - 14:19
ہالینڈ کی اہل بیت(ع) اسمبلی کا سالانہ اجلاس/ آیت اللہ رمضانی: یورپ میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے

آیت اللہ رمضانی نے مسلمانوں میں تفرقہ کو اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مسلامنوں کے درمیان تفرقے کی سب سے بنیادی وجہ "جہالت" ہے کہ جس نے اسلام کو سنگین ضربتیں لگائی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہالینڈ اہل بیت(ع) اسمبلی کا سالانہ اجلاس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رمضانی" کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
یہ اجلاس جو ہالینڈ کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے چالیس نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوا اس میں اہل بیت(ع) اسمبلی کی کارکردگیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس اجلاس میں ایک "علماء تنظیم" اور ایک "ایگزیکٹو بورڈ" کا انتخاب عمل میں لایا گیا نیز اس اسمبلی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے تقرر کے لیے رائے دہندگی بھی کی گئی۔


آیت اللہ رمضانی: یورپ میں رسول اکرم(ص) کی توہین اور اسلامو فوبیا کا ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے
اس اجلاس کے خصوصی مہمان آیت اللہ رمضانی نے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ عالمی حالات میں شیعیان یورپ کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے مسلمانوں میں تفرقہ کو اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مسلامنوں کے درمیان تفرقے کی سب سے بنیادی وجہ "جہالت" ہے کہ جس نے اسلام کو سنگین ضربتیں لگائی ہیں۔
انہوں نے انسانیت کے دشمنوں کی جانب سے سویڈن اور فرانس میں کی گئی قرآن کریم اور پیغمبر اسلام کی توہین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں رسول اسلام کی توہین اور اسلاموبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
آیت اللہ رمضانی نے مزید کہا کہ اس راہ میں پیروان اہل بیت(ع) کے درمیان عقلانیت کو رواج دینا بہت ضروری ہے اور اہل بیت مقامی تنظیمیں اپنے اراکین کی مدد سے ہر طرح کے اختلافات، انتہا پسندی اور زیادتی کو روکنے کی کوشش کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مقامی تنظیموں میں جوانوں کے میدان میں لانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہالینڈ کی مقامی اہل بیت(ع) تنظیم ثقافتی سرگرمیوں خصوصا کتابوں کے ترجمہ اور تعلیمی نظام کو مقامی زبان میں انجام دے۔


خیال رہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں اہل بیت(ع) کے نام سے مقامی تنظیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مقامی شیعوں کے ذریعے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲